ملک بھر کی سرکاری جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری نہ کرنے کیخلاف کیس
اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) سپریم کورٹ نے درخواست قابل سماعت قرار دے دی، سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیئے۔
سپریم کورٹ نے تمام صوبائی حکومتوں سے مکمل تفصیلات طلب کر لیں، درخواست گزار نے بتایا پبلک سیکٹر میں 60 سے زیادہ جامعات کے وائس چانسلرز نہیں ہیں۔
درخواست کس کی طرف سے دائر کی گئی ہے، 15 ہزار اساتذہ پر مشتمل تنظیم نے درخواست دائر کی ہے۔ ایسی کتنی جامعات ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا وکیل سے استفسار، 66 پبلک سیکٹر اور کل 147 یونیورسٹیاں ہیں۔
کئی یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر نہیں ہیں، وائس چانسلر کی تقرری نہ کرنے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے، حکومتیں اثرانداز ہونے کیلئے مستقل وائس چانسلر نہیں لگا رہیں ،یونیورسٹیوں کا ایک مکمل اسٹریکچر ہے سینڈیکیٹ تک کی میٹنگ نہیں ہوتی ہیں، یہ بات درست ہے تین سال تک اجلاس نہیں بلائے جاتے ہیں۔
بلوچستان کی حد تک آپ کی فراہم کردہ معلومات درست نہیں۔ بلوچستان کی تمام یونیورسٹیز میں مستقبل وائس چانسلر موجود ہیں، اس تمام تفصیلات کو دوبارہ درست کریں، عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پریکٹس اینڈپروسیجرترمیمی آرڈیننس کیخلاف ایک اوردرخواست دائر
ستمبر 25, 2024 -
آئی ایم ایف کےایگزیکٹوبورڈ کااگست تک کاکیلنڈرجاری
اگست 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔