
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ملک ترقی وخوشحالی کےسفرپرگامزن ہے۔پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے۔
اسلام آبادمیں تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ اسلام آبادمیں توسیع وتزئین کےوسیع منصوبےجاری ہیں،شہراقتدارمیں ٹریفک کےبہاؤمیں بہتری آچکی ہے،اسلام آبادمیں پھولوں کے پودے دارالحکومت کےحسن کودوبالاکررہےہیں،اسلام آبادخوبصورت گہورا بنے گا۔بہترین اقدامات کیلئےمحسن نقوی مبارکبادکےمستحق ہیں۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ اجتماعی کاوشوں سےپاکستان کانام بلندہوگا،اب ہم ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہیں،پاکستان کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے،اجتماعی کاوشوں کےنتیجےمیں پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آئی ،بلوچستان کاٹریک تقریباً2ہزارجانیں نگل چکاہے،منصوبوں کی مخالفت کرنےوالےتنگ نظرہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ پاکستان 4اکائیوں سےمل کربنتاہے،سارےصوبوں کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نےپاکستان کی معیشت کومستحکم قراردیاہے،این ایف سی میں بلوچستان کاکوٹہ ڈبل کردیاگیاہے،بلوچستان کےعوام کوایسامنصوبہ دیناچاہیےتھاجوتمام اقوام کی دل کی آوازہو،ملک ترقی وخوشحالی کےسفرپرگامزن ہے۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔