ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ،سول وعسکری قیادت کی بڑی بیٹھک

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں سول وعسکری قیادت نے ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روزوزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت امن وامان کےحوالےسےاعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا، جس میں عسکری اور سول قیادت سمیت چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔
ذرائع کاکہناہےکہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیےکو مضبوط کرنے پر اتفاق ہوااور جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کو ئی کسر نہ چھوڑی جائے کاعزم کیاگیا، یہ بھی فیصلہ ہوا کہ دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سدباب کیلئے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات دی جائیں گی، روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے مواد کا سدباب کیا جائے گا۔ ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قومی بیانیے کو نوجوانوں تک پہنچانے کیلئے فلم اور ڈراموں میں قومی موضوعات اپنائے جائیں گے، چاروں صوبوں نے فلم اور ڈراموں میں شرپسندوں کے بیانیے کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قومی بیانیے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مواد نشر کیا جائے، دہشت گردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سد باب کیا جائے، ڈیپ فیک اور دیگر ذرائع سے بنائی گئی جھوٹی معلومات اور مواد کا مستند معلومات سے بھرپور جواب دیا جائے اور قومی نصاب میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 79واں سنڈیکیٹ اجلاس
اپریل 24, 2024 -
بیوروکریسی میں بڑےپیمانےپرتقرروتبادلے
جولائی 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔