ملک پر قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح پر،ماضی کےتمام ریکارڈٹوٹ گئے
ملک پر قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے، ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں 7 ہزار 417 ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان کا قرضوں اور واجبات پر انحصار مزید بڑھ گیا۔
اسٹیٹ بینک نےپاکستان کےقرضےاورواجبات کےحوالے سےدستاویزات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ دستاویزکےمطابق رواں سال ستمبرتک ملک کے قرضے اور واجبات 85 ہزار 836 ارب روپے ہوگئے، ستمبر 2024 تک پاکستان پر مقامی قرضہ 47 ہزار 536 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 33 ہزار 722 ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک پاکستان پر واجبات 4 ہزار 484 ارب روپےتھے۔
دستاویز کے مطابق ستمبر 2023 تک ملک پر قرضوں اور واجبات کاحجم 78ہزار419ارب روپے تھا۔
واضح رہےکہ پاکستان کےقرضےاورواجبات میں تار یخی اضافہ ہونے سے قرضوں اورواجبات کےسابقہ تمام ریکارڈٹوٹ گئے۔ملک پر قرضے اور واجبات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئےجبکہ پاکستان کا قرضوں اور واجبات پر انحصار مزید بڑھ گیا۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ گراؤٹ کاشکار
دسمبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔