ملک کوآگےلیکرجاناہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

0
12

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےکہاہےکہ ملک کوآگےلیکرجاناہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
اسلام آبادمیں مسابقتی کمیشن کی عمارت کاسنگ بنیادرکھنےکی تقریب سےخطاب کرتےہوئےنائب وزیراعظم اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ آنےوالےدنوں میں چیلنجز کابہتراندازمیں مقابلہ کرینگے،معیشت کی بہتری کےلئےنوجوان اپنی صلاحیتیں بروئےکارلائیں،کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجودہے، کارپوریٹ لااتھارٹی کوخودمختارادارہ بنایاہے،مسابقتی کمیشن صارفین کےحقوق کےتحفظ کاذمہ دارہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ملک کوآگےلیکرجاناہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج بلندیوں کوچھورہی ہے،پاکستانی معیشت میں بہتری کےبےپناہ مواقع ہیں ،بیرونی قرضوں سےنجات ضروری ہے، وقت کاتقاضاہےکہ ہم معاشی خودانحصاری کی طرف بڑھیں ،پاکستان کوڈیفالٹ کےدہانےسےواپس لائے ہیں ، ہمیں مستقبل میں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔
اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ ہم نےمعیشت کوبچایاجوبعض عناصرکوہضم نہیں ہورہا،بعض عناصرپاکستان کوڈیفالٹ ہوتےدیکھناچاہتےتھے،وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کوترقی دینےکےلئےکوشاں ہیں۔

Leave a reply