
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےکہاہےکہ ہم نےملک کوڈیفالٹ سےبچایا، اتنے بڑےگڑھےمیں گرکر نکلنا اور پھرسےمعیشت کواُٹھاناآسان کام نہیں ہوتا۔
نیویارک میں اوورسیزپاکستانی کمیونٹی سےخطاب کرتےہوئےنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ ن لیگ کےدورحکومت میں3سال میں پہلی بارآئی ایم ایف پروگرام مکمل کیاگیا،ہم نےکراچی کی روشنیوں کوبحال کیا،2014سےہم نےدہشت گردی کےخاتمےپرکام شروع کیا،2018میں حکومت بدلی گئی تومعیشت میں ہمارانمبر47پرچلاگیا،2017میں میری بات مانی ہوتی توپاکستان کو2022میں ڈیفالٹ کاخطرہ نہیں ہوتا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی معیشت درست سمت پرجارہی ہے،ہم نےملک کیلئے سیاست کوداؤپرلگایا،ہم نےملک کوڈیفالٹ سےبچایا،پالیسی ریٹ 12فیصدپر آچکاہےترسیلات زرمیں اضافہ ہواہے،اتنےبڑےگڑھےمیں گرکرنکلنا اور پھر سے معیشت کواُٹھاناآسان کام نہیں ہوتا،ہم نےپاکستان کو24ویں معیشت بناکرچھوڑاتھا۔
نائب وزیراعظم کاکہناتھاکہ ہمارےدورمیں دہشتگردی ختم ہوچکی تھی وہ آج پھرسراٹھارہی ہے،ملک میں پچھلے2سال میں دہشت گردی میں اضافہ ہواہے ،دہشت گردی میں اضافہ کیوں ہواہمیں دیکھناہوگاکہ غلطی کہاں پرہوئی، ہمارے دورمیں آپریشنزہوئےدہشت گردوں نےبھاگ کرہمسائیہ ملک میں پناہ لی، ہمارے بعدآنےوالی حکومت نےدہشت گردوں کےمعاملےپر سمجھوتا کیا،ہم پالیسی بناتےہوئےہی نہیں سوچتےکہ اس کاملک پرکیااثرہوگا،افغانستان گئےہوئےٹی ٹی پی کے40ہزارکےقریب لوگ واپس آئے۔
وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے، دہشتگرد افغان سر زمین کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔
اُن کاکہناتھاکہ مسئلہ فلسطین کا واحد حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،اسرائیل اور اس کے حامیوں کو غزہ میں دوبارہ جنگ سے روکنا ہوگا، مغربی کنارے میں اسرائیل کی پُرتشدد ، بے دخلی کی مہم کو ختم کرنےکے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ارشدندیم پرانعامات کی برسات:کیاکیاملےگا؟تفصیل جانیے
اگست 10, 2024 -
اسٹیٹ بینک:2024 میں ورکرز ترسیلات 2.2 ارب ڈالرر
مارچ 8, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔