ملک کےبیشترعلاقوں میں سردی کی لہرمیں اضافہ،محکمہ موسمیات نےخبردارکردیا

0
5

محکمہ موسمیات نےملک کےبیشترعلاقوں میں سردی میں اضافہ ،چندمقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیشگوائی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سردرہنےکاامکان ہے، پہاڑی علاقوں میں موسم صبح اوررات کےاوقات میں شدیدسردرہنےکاامکان ہے،ملک کےبیشترعلاقوں میں سردی کی لہر برقراررہنےکی توقع ہے،اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ہے،مری،گلیات اورگردونواح میں شدیدسردی،چندمقامات پرہلکی بارش اوربرفباری کاامکان ہے،خطہ پوٹھوہارمیں چندمقامات پرصبح کےاوقات میں کہراپڑنےکاامکان ہے۔جبکہ ملتان،خانیوال،خانپور،رحیم یارخان، بہاولپور اورگردونواح میں ہلکی دھندچھائےرہنےکی توقع بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکےساتھ پہاڑی علاقوں میں شدیدسردی پڑنےکاامکان ہے۔کوہستان ،چترال،دیر،سوات ،بٹگرام،مانسہرہ اورایبٹ آبادمیں ہلکی بارش اورہلکی برفباری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے، سکھر ،کشمور،جیکب آباد،موہنجودڑومیں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم سرد،پہاڑی علاقوں میں شدید سردی رہنےکاامکان ہے،جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم شدید سردرہنے کےعلاوہ چندمقامات پربارش اوربرفباری کاامکان ہے۔

Leave a reply