ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک ،جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا

ملک کےبیشتر علاقوں میں آج موسم خشک ،جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، جبکہ ملکہ کوہسارمری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک ،جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔اُدھر کشمیر میں دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،دوسری جانب گلگت بلتستان میں بھی دن میں موسم خشک، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔