
محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودرہنےاورمزید بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشتراضلاع میں تیزہواؤں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،اسلام آباداورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش،ژالہ باری کاامکان ہے، اُدھر خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں مطلع ابرآلودرہنےکی توقع ہے،چترال،شانگلہ،دیر،سوات،مالاکنڈ،کوہستان اورمانسہرہ میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنےکی توقع ہے، مری ،گلیات ،راولپنڈی،اٹک،تونسہ اورمظفرگڑھ میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،سکھر،گوٹکی،کشمور،جیکب آباد،شکارپور اور لاڑکانہ میں موسلادھاربارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان ہے،کو ئٹہ ،چمن ،زیارت،بارکھان،کوہلواورقلعہ عبداللہ میں موسلادھا ربارش اورژالہ باری کاامکان ہے،دوسری جانب گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کوہدایت کی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور بارش کے دوران پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے کےدوران احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
فلم دریشیم 3 میں اجے دیوگن جلوہ گرہونگے،اداکارنےتصدیق کردی
فروری 22, 2025 -
ارشدندیم نےمحنت سےدنیاکودنگ کردیا،وسیم اکرم
اگست 15, 2024 -
بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب عمارت ہی خرید لی
اپریل 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔