ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہےاسلام آبادمیں بعض مقامات پربارش کاامکان بھی ہے، مری،گلیات اورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی،اٹک،چکوال اورمیانوالی میں بارش متوقع ہے،فیصل آباد، لاہور اور گردونواح میں چندمقامات پربارش کی توقع ہے۔سرگودھا،بھکر،خوشاب اورشیخوپورہ میں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگاجبکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں بھی موسم خشک رہےگا،اُدھر چترال ،دیر، سوات ،شانگلہ،ہری پوراورمانسہرہ میں بارش متوقع ہے،ایبٹ آباد،چارسدہ، نوشہرہ، پشاور،کوہاٹ اورکرک میں بارش کاامکان ہے۔باجوڑ،کرم،مالاکنڈ،وزیرستان اورگردونواح میں بارش کاامکان ہے،گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے،آزادکشمیرمیں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
حکومت نےعیدالفطرکی تعطیلات کااعلان کردیا
مارچ 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکی معیشت دوبارہ ٹریک پرآرہی ہے،ڈونلڈٹرمپ
فروری 20, 2025 -
اسلام آباد: توہین عدالت کیس کا بنچ ٹوٹ گیا
مارچ 5, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔