ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

0
103

محکمہ موسمیات نے آج اور کل 24 اور 25 مئی کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک نیا سسٹم مسلسل بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جبکہ 25 مئی کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بھی شمالی علاقوں میں متوقع ہے، جو بارشوں کا باعث بنے گا ۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ لاہور،قصور،نارووال،اوکاڑہ،شیخوپورہ ،فیصل آباداورسرگودھامیں بارش متوقع ہے،جبکہ گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین،گجرات اور سیالکوٹ  میں  بارش  کا امکان ہے،مظفرگڑھ ،تونسہ شریف، خانیوال، بہاولنگر اور بہاولپورمیں بارش کی توقع ہے،مری،گلیات ،راولپنڈی ،اٹک، چکوال ،جہلم اور حافظ آبادمیں بارش کاامکان ہے، میانوالی،خوشاب،بھکر،ملتان،ڈیرہ غازی خان، لیہ اورجھنگ میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سندھ کےساحلی علاقوں میں گردآلودہوائیں چلنےکاامکان ہے،ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان،خضداراورلسبیلہ میں بارش متوقع  ہے ،چترال، دیر ،سوات ،مالاکنڈ ،شانگلہ، کوہستان،بٹگرام اور مانسہر ہ میں بارش کی توقع ہے،ایبٹ آباد،ہری پور،بونیر،باجوڑ،مہمند،خیبر،اورکزئی،کرم اورپشاورمیں متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق چارسدہ،نوشہرہ،صوابی،وزیرستان،کوہاٹ،کرک اورلکی مروت میں بارش متوقع ہے،بنوں اورڈیراسماعیل خان میں چندمقامات پربارش کی توقع ہے،بیشترعلاقوں میں آندھی ،گرج چمک ،ژالہ باری اور موسلادھار بارش کاامکان ہے۔

Leave a reply