ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

0
3

محکمہ موسمیات نےملک کےچند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی ، تو کہیں زیادہ بارش کا امکان ہے ، جبکہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے، بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم رہنےکی توقع ہے، سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے،جبکہ سندھ کےساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگا،دوسری جانب آزادکشمیراورگلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہےگا۔

Leave a reply