ملک کے کن صوبوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں؟

0
4

ملک کے کن صوبوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ ہوئیں؟محکمہ موسمیات نے پاکستان بھر میں بارش کا موازنہ جاری کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے پاکستان بھر میں مون سون 2025 کا 2024 کی بارشوں سے موازنہ کرنے کے بعد اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون 2025 کے پہلے دو ہفتوں میں مجموعی طور پر تقریباً تمام خطوں میں 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ بارشیں ہوئیں۔سندھ اور گلگت بلتستان دونوں سال میں معمول سے نیچے رہے ،جبکہ سندھ میں بارشوں کی شدید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب میں 2024 کی طرح 2025 میں بھی معمول سے زیادہ بارش کا مشاہدہ کیا گیا، جبکہ آزاد جموں وکشمیر اور خیبر پختونخوا میں بھی 2024 کے مقابلے میں اب تک معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان 2025 میں بھی اوسط سے بہت زیادہ ہے، جبکہ 2024 میں یہ معمول کے قریب تھا۔

Leave a reply