ممبئی میں آندھی سے ہورڈنگ بورڈ گرنے سے 14فراد ہلاک متعدد زخمی

0
82

پاکستان ٹوڈے: بھارتی میڈیا  کے مطابق گرنے والے ہورڈنگ بورڈ کا سائز تقریباً 17040 مربع فٹ تھا، ہورڈنگ بورڈ کے نیچے دبےافراد کے ریسکیو کے لیے آپریشن رات بھر جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں آندھی سے ہورڈنگ بورڈ گرنےکے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 74زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی اس روپوٹ مطابق جائےحادثہ سے ریکسیو ہوئے31 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہورڈنگ بورڈ میونسپل کارپوریشن کی اجازت کے بغیر نصب کیا گیا تھا۔

Leave a reply