مملکت کے کن علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے؟

0
2

مملکت کے کن علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے؟ موسمیات کے قومی مرکز نےسعودی عرب کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں وسط اگست تک بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا۔
قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے علاوہ مدینہ منورہ اور تبوک ریجن کے بعض علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے سے شروع ہوجائے گا، ریاض، مشرقی ریجن، قصیم اور حائل میں بھی بادل چھائے رہنے کی توقع ہے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز نے مملکت میں رہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ موسم کی تازہ صورتحال جاننے کیلئے محکمے کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونیوالی رپورٹس اور ہدایات کا باقاعدگی سے مطالعہ کریں۔

Leave a reply