
ممکنہ آئینی ترامیم کےلئے پارلیمنٹ کااجلاس آج پھرطلب کرلیاگیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن 12:30 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔سپیکر ایاز صادق اجلاس کی صدارت کرینگے ۔اجلاس کا تین نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ آج بھی ایجنڈے میں آئینی ترامیم کا بل شامل نہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی شہریت ایکٹ ترمیمی بل 2024 پیش کرینگے ،صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد پر بحث جاری رہے گی ۔قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سیکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گے ہیں۔
ذرائع کےمطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اجلاس میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ممبران قومی اسمبلی کو اجلاس میں اپنے ساتھ مہمان نہ لانے کی درخواست کی گئی اور میڈیا نمائندوں کو ویلڈ پریس گیلری کارڈ کے بغیر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پرپابندی ہوگئی۔
طلباکیلئے خوشخبری:تمام سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
فروری 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مسجد نبویؐ لاکھوں زائرین کے لیے تیار ہے
فروری 29, 2024 -
خیبرپختونخوامیں بارش، اےکیوآئی میں بہتری،موسم خوشگوار
نومبر 16, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














