منفرد ٹیکنالوجی متعارف، جو بجلی کی بچت میں مددگار ثابت ہوگی۔چینی ماہرین نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کر لی، جو فریج کو بجلی کم خرچ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے، جبکہ اسے زیادہ ماحول دوست بھی بنا دیتی ہے۔
ہوازونگ(Huazhong )یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے تھرموگلوانک( thermogalvanic )نامی ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا ہے ،جو کولنگ میکنزم کے طور پر کام کرتی ہے اور ماحول دوست بھی ہے۔ایک تخمینے کے مطابق 2019 میں دنیا بھر میں 4 فیصد بجلی کوگھروں میں موجود فریج اور ریفریجریٹرز نے استعمال کیا،مگر اس نئی ٹیکنالوجی سے لیس فریج بجلی کم خرچ کریں گے، جس سے صارفین کو پیسے بچانے میں مدد ملے گی۔
اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے جاری ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ تھرموگلوانک کولنگ ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے، جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم کرتی ہے۔
تحقیق کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو متعدد دیگر ڈیوائسز جیسے وئیر ایبل کولنگ ڈیوائسز سے لیکر صنعتی مشینوں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
محققین کے مطابق تھرموگلوانک ٹیکنالوجی ہماری زندگیوں کا حصہ بننے کے قریب ہے۔تھرموگلوانک سیلز ریورس ایبل کیمیائی ری ایکشنز کے ذریعے حرارت پیدا کرتے ہیں ،جس سے بجلی بنتی ہے۔محققین نے دریافت کیاہے کہ تھرموگلوانک ہائیڈروجیل کو موبائل فون کی بیٹری کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، جبکہ فضلے کی حرارت کو بجلی کے حصول کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تھرموگلوانک سیل کے کی کولنگ پاور کو 70 فیصد تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ اس سے پہلے ایسا ممکن نہیں ہوسکا تھا۔
چینی سائنسدانوں نے تسلیم کیا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، تاکہ اس کے سسٹم ڈیزائن کو حتمی شکل دی جاسکے۔
ناسا کا سیارے مشتری کے بارے میں حیران کن انکشاف
جنوری 31, 2025امریکہ میں ’’ قیامت کلاک‘‘ کی سوئی قریب آگئی
جنوری 31, 2025آئی فون SE4 کی تصاویر لیک،ایپل کی نئی ڈیوائس کیسی ہوگی؟
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | |||||
3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 |
10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 |
17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 |
24 | 25 | 26 | 27 | 28 |