منکی پاکس وائرس کی روک تھام کےلئےمسافروں اورایئرپورٹس کےلئے نئی گائیڈلائن جاری کردی گئیں۔
گائیڈ لائنز کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی ائیرپورٹس پر تھرمل اسکریننگ ہوگی اور ہوائی جہازوں کو لازمی ڈس انفیکٹ کیا جائے جبکہ تمام ائیرلائنز اپنے مسافروں کو ماسک فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔درآمد اشیاء کی چیکنگ کے لیے کسٹم کے ہمراہ بارڈر ہیلتھ حکام جانچ پڑتال کرسکتے ہیں۔
گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہےکہ ایف آئی اے امیگریشن مسافروں کی تفصیل فراہم کرنے کا پابند ہوگا اور ایف آئی اے ہیلتھ کلیئرنس کے بغیر غیر ملکی کو آن آرئیول ویزا جاری نہیں کرے گا۔ سول ایوی ایشن پروازوں اور مسافروں سے متعلق تمام ایس او پیز پر عمل کرائے گا، تمام ائیرلائنز، اسٹاف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیز ایس او پیز پر عمل درآمد کی پابند ہوں گی۔
گائیڈ لائنز کے مطابق ائیرپورٹس پر محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز مسافروں کی اسکریننگ، آئسولیشن اقدامات پر عمل درآمد کرائے گا جب کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں کے عملے کی بھی اسکریننگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ اے ایس ایف ائیرپورٹس پر قائم آئسولیشن ایریاز پر سیکیورٹی فراہم کرے گا۔
گائیڈ لائنز میں یہ بھی کہاگیاکہ ایف آئی اے مسافروں کی معلومات ہیلتھ اتھارٹیز کو فراہم کرنے کا پابند ہوگا، مسافروں کے لگیج سے متعلق کسٹم کو ہیلتھ حکام سے کلیئرنس لازمی لینا ہوگی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اے آئی سمارٹ گلاسز نے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا
نومبر 28, 2024 -
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا میلہ 3اکتوبرسےسجےگا
اکتوبر 1, 2024 -
بھارت کا انوکھا کارنامہ، ‘بغیر ڈرائیور کے ہی ٹرین چلاا دی
فروری 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔