مواخذےکی تحریک :جنوبی کورین صدرنےمارشل لالگانےپرمعافی مانگ لی

0
5

مواخذےکی تحریک،جنوبی کوریاکےصدریون سک یول نےمارشل لالگانے پر عوام سےمعافی مانگ لی۔
جنوبی کورین صدرنےمعافی مواخذےکی تحریک سےچندگھنٹےپہلےمانگی،جنوبی کورین پارلیمنٹ میں آج صدرکےمواخذےکی تحریک پرووٹنگ ہونی ہے۔
کورین صدریون سک یول نےکہاہےکہ مارشل لاکی ذمہ داری قبول کرتاہوں ،آئندہ ایسی کوشش نہیں کروں گا،مارشل لا کااعلان مایوسی میں کیا،نفاذعوام کےلئے تکلیف او رپریشانی کاباعث بنا۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ مارشل لالگانےپرافسوس ہےاورتکلیف پرلوگوں سے معذرت خواہ ہوں،اپنی مدت صدارت کافیصلہ اپنی پارٹی پرچھوڑتاہوں۔
واضح رہےکہ 3دسمبرکوجنوبی کوریاکےصدریون سک یول نےایمرجنسی نافذ کر کے مارشل لاکااعلان کیاتھا،جس پرملک میں شدیداحتجاج اور مظاہرے ہوئے تھے ،جس کومدنظر رکھتے ہوئےجنوبی کوریا کے صدر کو چھ گھنٹوں میں مارشل لا اٹھانا پڑگیا تھا، مارشل لا ہٹانے کا اعلان ہوتے ہی فوج کی بیرکوں میں واپسی شروع ہو گئی تھی۔
مارشل لاکوختم کرنےکےلئے پارلیمنٹ میں ووٹنگ کرائی گئی جس کےبعدجنوبی کوریامیں مارشل لاکالعدم ہوگیا۔

Leave a reply