موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ سپیڈمیں پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

0
7

موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ سپیڈمیں پاکستان کا نمبر کیا ہے؟انٹرنیٹ ویب سائٹ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے ایسے ممالک کی فہرست جاری کر دی، جہاں موبائل اور براڈبینڈ انٹرنیٹ کی رفتار سب سے زیادہ ہے۔
رواں سال 2024 میں سب سے تیز رفتار موبائل انٹرنیٹ کے حامل ممالک میں متحدہ عرب امارات سرفہرست رہا، جہاں اوسط سپیڈ 297.62 Mbps (میگا بِٹس فی سیکنڈ) ہے۔ 224 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان 198ویں نمبر پر ہے، جہاں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 19.59 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے، جبکہ براڈبینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 15.52 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپور ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 297.57 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔ تیسرے نمبر پر ہانگ کانگ ہے، جہاں یہ رفتار 280 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔ چوتھے نمبر پر چلی 265.62 میگا بِٹس فی سیکنڈ، پانچویں نمبر پر امریکا 242.27 میگا بِٹس فی سیکنڈ، چھٹے پر تھائی لینڈ 232.15 میگا بِٹس فی سیکنڈ، ساتویں نمبر پر فرانس 223.72 میگا بِٹس فی سیکنڈ، آٹھویں پر ڈنمارک 219.23 میگا بِٹس فی سیکنڈ، 9ویں پر آئس لینڈ 213.98 میگا بِٹس فی سیکنڈ اور 10ویں نمبر پر اسرائیل ہے، جہاں اوسط رفتار 206.42 میگا بِٹس فی سیکنڈ ہے۔انٹرنیٹ کی سپیڈ اور ڈاؤن لوڈ سپیڈ 2 مختلف کیٹگریریزہیں۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق انٹرنیٹ کی یہ تمام سپیڈز میگا بِٹس فی سیکنڈ میں ہیں ، جبکہ میگا بائیٹس فی سیکنڈ میں ڈاؤن لوڈ سپیڈ کے حوالے سے ٹاپ 10 ممالک کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پر متحدہ عرب امارات ، دوسرے نمبر پر قطر، تیسرے پر کویت، چوتھے پر جنوبی کوریا، پانچویں پر نیدرلینڈز ، چھٹے پر ڈنمارک، 7ویں پر ناروے، 8ویں پر سعودی عرب، 9ویں پر بلغاریا اور 10ویں نمبر پر لگسمبرگ موجود ہے۔

Leave a reply