وفاقی وزیرامین الحق نےکہاہےکہ موبائل فونز اور لیپ ٹاپ پر ڈیوٹی ریٹ کم ہونا چاہیے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقدہوا، سپیکر قومی اسمبلی نے مستونگ میں ہلاک ہونے والے شہیدوں اورممبران قومی اسمبلی کے عزیز و اقارب کے لیے دعائے مغفرت کرائی،دعائے مغفرت ممبر قومی اسمبلی علی محمد خان نے کروائی۔
وزیرآئی ٹی امین الحق کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے کہناتھاکہ تمام بڑی کمپنیاں موبائل فون پاکستان میں اسمبلڈ کررہی ہیں، یہ بہت خوش آئند بات ہے،موبائل فونز اور لیپ ٹاپ پر ڈیوٹی ریٹ کم ہونا چاہیے،موبائل فونز اور لیپ ٹاپ پر ڈیوٹی کم کرنے کے کیا اقدامات کئے ہیں؟ پاکستان میں 2020 میں موبائل فون کی مینوفیکچرنگ بنانے کی پالیسی بنائی،یہ پالیسی 2023 میں ایکسپائر ہو گئی تھی تو اب موجود حکومت میں نئی پالیسی کیوں نہیں بنائی گئی۔
سپیکرسردارایازصادق نےکہاکہ میں اسٹینڈنگ کمیٹی کو کہوں گاکہ اس معاملے کو دیکھیں ۔
پارلیمانی سیکرٹری عثمان کاکہناتھاکہ اس پر ایک نئی پالیسی بنا رہے ہیں جو بہت جلد سامنے لے آئیں گے۔93فیصد موبائل مارکیٹ میں لوکل اسمبلڈ ہو رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس کو ایکسپورٹ کا ٹچ دیں۔
آغارفیع اللہ کاکہناتھاکہ اپوزیشن کی جو کمیٹیاں بنیں ہے وہ پوری کیوں نہیں کرتے ۔
عامرڈوگرکاکہناتھاکہ منگل والے دن سے اسٹینڈنگ کمیٹیوں پر کام شروع کریں گے ۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں اہم پیشرفت
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سکولوں میں طلبا کو مفت کتابیں فراہم کرنے کیلئےبجٹ جاری
اکتوبر 31, 2024 -
ایس سی اوکےاجلاس کی صدارت کرناایک اعزازہے،وزیراعظم
اکتوبر 16, 2024 -
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ
مارچ 30, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔