موبائل فون بیماری سے پہلے اس کی تشخیص کردے گا، لیکن کیسے ؟

0
191

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق آنے والے دنوں میں بیمار شخص کسی معالج کے پاس جانے کے بجائے گھر بیٹھے اپنے مرض کے حوالے سے نہ صرف آگاہی حاصل کرسکے گا بلکہ اس کے تدارک کیلئے مشورے بھی دیے جاسکیں گے۔

دنیا بھر میں آرٹیفیشل انٹیلیجینس (اے آئی) ہر گزرتے دن کے ساتھ بہت اہمیت اختیار کرتی جارہی ہے اور اب موبائل فون صارفین کو صحت کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سے خبردار کرے گی یہاں تک کہ خود صارف کو احساس بھی نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک موبائل ایپ ‘موڈ کیپچر’ اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے انسانی چہرے کے تاثرات پڑھ کر یہ بتا سکتی ہے کہ صارف کو ڈپریشن ہوگا یہاں تک کہ صارف کو اس حوالے سے علم بھی نہیں ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موڈ کیپچر موبائل کا سامنے والا کیمرہ صارف کے چہرے اور اطراف کے تاثرات محفوظ کرتی ہے اور تصویر کو حالات کے ساتھ جوڑ کر جائزہ لیتی ہے۔

موڈ کیپچر کے مصدقہ ہونے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن کا قبل از وقت ٹھیک سراغ لگانے میں 75 فیصد درست قرار دیا گیا ہے۔

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ڈیرٹموتھ کالج کے پروفیسر اینڈریو کیمبل کا کہنا تھا کہ لوگ فون کھولنے کے لیے ایک دن میں سیکڑوں مرتبہ چہرے کی شناخت کا استعمال کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موڈ کیپچر بھی اسی طرح کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے، چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے ساتھ گہرا تاثر اور اے آئی ہارڈ ویئر کا استعمال ہوتا ہے۔

Leave a reply