مودی سرکارکودھچکا!امریکانےبھارت کیلئےچاہ بہاربندرگاہ پرپابندی عائد کردی

مودی سرکارکوبڑادھچکا!امریکانےبھارت کیلئےایران کی چاہ بہاربندرگاہ پرپابندی عائد کردی۔
بھارت کے خواب چکناچور ہو گئے۔امریکہ نے مودی سرکار کے غرور کو ایک بار پھر خاک میں ملادیا۔ امریکا نے بھارت کو دیا گیا استثنیٰ ختم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 29 ستمبر سے ایران کی چاہ بہار بندرگاہ پر بھارتی سرگرمیاں بھی امریکی پابندیوں کی لپیٹ میں آ جائیں گی۔
بھارت نے 2024 میں ایران کے ساتھ دس سالہ معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت بھارتی کمپنی نے بارہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری اور مزید پچیس کروڑ ڈالر لگانے کا وعدہ کیا تھا۔ مگر امریکی اقدام کے بعد مودی سرکار کے کروڑوں ڈالر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔
چاہ بہار بھارت کے لیے وسطی ایشیا اور افغانستان تک براہِ راست رسائی کا ذریعہ تھی، پاکستان کو بائی پاس کرنے کا خواب تھا۔ مگر واشنگٹن کے فیصلے نے نئی دہلی کے منصوبے کو دفن کر دیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت چین اور پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے، کیونکہ چین پہلے ہی گوادر بندرگاہ پر اپنا جھنڈا گاڑ چکا ہے۔