موزمبیق:متنازعہ انتخابات کیخلاف مظاہرے،21افرادہلاک

0
30

موزمبیق میں حکمران پارٹی کےمتنازعہ انتخابات میں جیت کےخلاف مظاہرے جاری،21افرادہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق موزمبیق کی سپریم کورٹ کی طرف سے حکمران پارٹی فریلیموں کی جیت کےاعلان پراحتجاج شروع ہوا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق اپوزیشن امیدوارہ نینسیومونڈلین کاکہناہےکہ 9اکتوبر کوہونےوالےانتخابات میں دھاندلی ہوئی،جس کےباعث مظاہرین نےسڑکیں بلاک کردیں،پولیس سٹیشنوں،پیٹرول پمپوں اوربینکوں پرحملےکئے۔
پرتگالی بولنے والے افریقی ملک میں پیر سے اب تک مجموعی طور پر سنگین تشدد کی 236 کارروائیاں رپورٹ ہوئیں جن میں کم از کم 25 افراد زخمی ہوئے، جن میں 13 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔
آئینی کونسل کی جانب سے فریلیمو کی جیت کی تصدیق کے بعد سے احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے، مظاہرین اور اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ 9 اکتوبر کو ہونے والے ووٹ دھاندلی زدہ تھے۔
وزیر نے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اب تک 78 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملک بھر میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اہم اور حساس مقامات پر مسلح افواج کی موجودگی میں اضافہ کیا جائے گا۔

Leave a reply