موسمیاتی تبدیلیاں مسلسل پاکستان کی معیشت کومتاثرکررہی ہیں،وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ نےکہاہےکہ موسمیاتی تبدیلیاں مسلسل پاکستان کی معیشت کو متاثرکررہی ہیں۔
اسلام آبادمیں وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کاتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ ملکی نظم ونسق چلانےمیں پبلک سرونٹس کااہم کردار ہوتا ہے، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کوبہترکیاہے،میکرواکنامک استحکام کیلئےبہترمینجمنٹ ضروری ہے،شرح سودمیں کمی سےمعاشی سرگرمیوں کوفروغ ملاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ چین میں پانڈابانڈزجاری کرنےجارہےہیں،معیشت بہتر ہوئی توہی بانڈجاری کرنےکی پوزیشن میں ہیں،موسمیاتی تبدیلیاں مسلسل پاکستان کی معیشت کومتاثرکررہی ہیں،موسمیاتی تبدیلی گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوااوراب پنجاب میں تباہی پھیررہی ہے،2022میں سیلاب سے30ارب ڈالرکانقصان ہواتھا،انسانی جانوں کانقصان اربوں ڈالرسےکہیں زیادہ ہے۔