موسمیاتی تبدیلی ، ماحولیاتی آلودگی: سموگ میں اضافے کا خدشہ ظاہر

0
5

موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی،محکمہ موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال سموگ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
محکمہ کے مطابق عام طور پر سموگ نومبر سے دسمبر کے دوران ہوتی ہے، لیکن اس بار موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی طرف سےخصوصی طور پر لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں رواں ماہ کے آخری ایام میں سموگ میں نمایاں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آج فیصل آبادمیں پارٹیکولیٹ میٹرزکی تعداد571ریکارڈکی گئی  جس کےباعث فیصل آبادآلودگی کےلحاظ سرفہرست ہے،جبکہ لاہورمیں پارٹیکولیٹ میٹرزکی تعداد 412ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سےباغوں کاشہرلاہورآج دوسرےنمبرپرآگیا، اوربھارتی شہردہلی 324پارٹیکولیٹ میٹرزکےساتھ تیسرےنمبرپر آگیاہے۔

Leave a reply