موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئےپاکستان کوعالمی برادری کی مددکی ضرورت ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ موسمیاتی تبدیلی سےنمنٹےکےلئے پاکستان کوعالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔
باکومیں کوپ29کلائیمٹ ایکشن سربراہی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کوکوپ29کےکامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتاہوں،موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےکےلئےفوری اقدامات کی ضرورت ہے،موسمیاتی تبدیلی کےباعث پاکستان نےتباہ کن سیلاب کاسامنا کیا،لاکھوں افراد گھروں سےمحروم ہوئے،کئی ایکڑفصلیں تباہ ہوگئیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ تباہ کن سیلاب کےباعث پاکستان کو30ارب ڈالرکانقصان ہوا،موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےکےلئےفوری اقدامات کی ضرورت ہے،آلودگی پیداکرنےوالوں میں پاکستان کاحصہ مشکل سے آدھافیصدبھی نہیں،موسمیاتی انصاف کی فراہمی کےبغیراس چیلنج سےنہیں نمٹاجاسکتا،پاکستان موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئےاقدامات کررہاہے۔
اُن کاکہناتھاکہ موسمیاتی تبدیلی سےنمنٹےکےلئے پاکستان کوعالمی برادری کی مددکی ضرورت ہے،آئندہ دہائی میں پاکستان 60فیصدکلین انرجی اور30فیصدالیکٹرک وہیکل کویقینی بنائیگا،امیدہےآذربائیجان کی سربراہی میں کلائمیٹ فنانس کے لئے اقدام کیاجائےگا،ماحولیاتی آلودگی کےمسائل کاادراک ہےحل بھی جانتےہیں فوری اقدامات کرناہونگے۔موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےکیلئے اقدامات نہ کئےتوآئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔
احتجاج وہنگامہ آرائی :حکومت نےاہم فیصلہ کرلیا
دسمبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔