پاکستان ٹوڈے: موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث مغربی ایشیا میں پارہ 5 گنا زیادہ ہونے کا امکان ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی موسمیاتی ماہرین، ورلڈ ویدر ایٹری بیوشن گروپ کی جانب سے گرمی میں اضافے پر رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ایشیا میں اپریل میں پڑنے والی شدید گرمی کی صورتحال بدتر ہوئی، اپریل میں 15 دن کی گرمی کی لہر انسان کی تخلیق کردہ گلوبل وارمنگ کے اثرات کی وجہ سے ہوئی ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں اوسط سے 10 سینٹی گریڈ زیادہ یعنی 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مغربی ایشیا میں انتہائی درجہ حرارت 5 گنا زیادہ ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو ہمیشہ ہوتی رہی ہیں، لیکن اضافی گرمی بہت سے لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن رہی ہے۔
لہٰذا ایشیائی حکومتوں کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے پیش نظر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق پورے ایشیا میں ہیٹ ایکشن پلان کو بڑھانے اور موجودہ منصوبوں کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اےآئی ٹیکنالوجی:انسانی احساسات کوجانچ سکےگا
جولائی 25, 2024 -
جمہوری حقوق نہ دیےجائیں توپھرتقریرجذباتی ہوتی ہے،بیرسٹرسیف
ستمبر 10, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔