موسم سرماکی پہلی برفبا ری،سیاحوں نےوادی سوات کارخ کرلیا

0
29

برفباری کے دلدادہ سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری،وادی سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔برفباری کے شوقین سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی سوات کا رخ کرلیا ۔
پاکستان کا سوئٹزر لینڈ کہلانی والی وادی سوات قدرتی حسن سے مالا مال ہے، جبکہ گزشتہ رات ہونیوالی موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی سوات کا رخ کرلیا ۔
گزشتہ دوروز سے وادی سوات کے علاقہ مالم جبہ اور منڈ داد میں ہونیوالی برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اورپوری وادی اپنے اندر ایک طلسماتی حسن سموئے ہوئےہے۔دوسری طرف وادی سوات کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ، جس کے باعث پہلے کی نسبت سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
وادی سوات میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری ،جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Leave a reply