موسم سرما کا آغاز کب ہو گا ؟اور کتنی سردی پڑے گی؟اہم پیشگوئی

0
4

موسم سرما کا آغاز کب ہو گا؟ کیا پاکستان میں رواں سال سردی زیادہ پڑے گی؟محکمہ موسمیات نےموسم سرما کی آمد اور سردی کی شدت کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی و بالائی علاقوں میں24اور25 اکتوبر کو بارش کا امکان ہے، جس کے بعد سردی کاباقاعدہ آغاز ہو جائے گا، جبکہ ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات کے پہاڑوں پر پڑنے والی برف سے اندازہ لگایا جا سکے گا کہ رواں سال کتنی سردی پڑے گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہنےکا امکان ہے، مری ،گلیات اورگردونواح میں موسم سردرہنے کی توقع ہے،جبکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے،جبکہ چترال،دیر،کوہستان اوربالائی سوات میں چند مقامات پربارش متوقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں موسم خشک اورسردرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply