موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

0
6

موسم سرما کی پہلی بارش کےبارےمیں محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ موسم سرما کی پہلی بارش ہونے کی توقع ہے۔
موسم کا حال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہےگا ،جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے،لاہور،گوجرانوالہ ،قصور، شیخوپورہ،اوکاڑہ اورفیصل آبادمیں سموگ متوقع ہے،اُدھرسیالکوٹ،خانیوال،رحیم یارخان،بہاولپوراورملتان میں سموگ کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا،سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سردرہنےکی توقع ہے،اُدھرگلگت بلتستان میں موسم سردرہنےکاامکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں موسم سردرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply