موسم کی کروٹ، سردی نے دستک دیدی، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

موسم نے کروٹ لے لی،سردی نے دستک دیدی،محکمہ موسمیات نے 8 اکتوبر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ روزگرج چمک کیساتھ ہونیوالی بارش کے باعث موسم نے کروٹ لے لی ہے۔ملک کےچھوٹے بڑے شہروں میں ہونیوالی تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اورآئندہ چند روز تک مزید بارشوں سے سردی کی مکمل طور پر آمد ہو جائے گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،جبکہ راولپنڈی،مری،گلیات،چکوال،جہلم اورگجرات میں بارش متوقع ہے،لاہور ،سیالکوٹ، نارروال اوروزیرآبادمیں چندمقامات پربارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بلوچستان کےساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے،جبکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے، اُدھر دیر، چترال، سوات، کوہستان،شانگلہ اوربٹگرام میں بارش متوقع ہے،دوسری جانب گلگت بلتستان میں گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،گلگت بلتستان میں پہاڑوں پربرفباری کی توقع ہے۔جبکہ آزادکشمیرمیں گرج چمک کےساتھ مزیدبارش کاامکان ہے۔