
موسیقارکمال احمدکومداحوں سے بچھڑے32برس بیت گئے،مداح آج بھی اُن کونہ بھولے۔
6 جون 1993 کو وفات پانیوالے کمال احمد، پاکستانی فلم انڈسٹری کے باکمال موسیقار تھے ۔ان کی تیار کردہ دھنیں بہت پسند کی گئیں اور کئی گلوکاروں کی شہرت کا سبب بنیں۔
موسیقارکمال احمد نے متعدد فلموں کیلئے موسیقی تیار کی، جن میں رنگیلا، دل اور دنیا، تیرے میرے سپنے، دولت اور راول، بشیرا، وعدہ، دلہن ایک رات کی، کندن، محبت اور مہنگائی، عشق عشق، مٹھی بھر چاول، عشق نچاوے گلی گلی، سنگرام اور ان داتا شامل ہیں۔
موسیقار کمال احمد کو موسیقی کی خدمات کے صلے میں 6 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نواز ا گیا۔کمال احمد کے مقبول اور لازوال گیت آج بھی گنگنائے جاتے ہیں ، جن میں ’’گا میرے منوا گاتا جارے، جانا ہے ہم کو دُور، کس نے توڑا ہے دل حضور کا، کس نے ٹھکرایا تیرا پیار، بتا اے دنیا والے یہ کیسی تیری بستی ہے‘‘شامل ہیں۔
پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 26 برس بیت گئے
مارچ 9, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایشیاکپ2025:سری لنکاکےہاتھوں ہانگ کانگ کو4وکٹوں سےشکست
ستمبر 16, 2025 -
جینٹلمین گیم کے ساتھ کھلواڑ
جون 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














