مولاناکی بارکونسلزکومسودہ دینےکی تجویزکی پی ٹی آئی حمایت کرتی ہے،عمرایوب
اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہاہےکہ مولانافضل الرحمان کی جانب سے بار کونسلز کو آئینی ترمیم کا مسودہ دینے کی تجویز آئی ہے، جس کی تحریک انصاف حمایت کرتی ہے۔
پشاورہائیکورٹ میں ضمانت کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمرایوب کاکہناتھاکہ حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں۔ ایوان میں نمبر پورے کرنا حکومت کا کام ہے۔ حکومت نمبر پورے کرکے دکھائے پھر دیکھیں گے۔ ہر ترمیم پر بحث ہونی چاہیے۔ ہمارے بیشتر ساتھیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ایک ارب سے 3 ارب روپے تک ہمارے ارکان اسمبلی کو آفر دی جارہی ہے۔
رہنماپی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ مولانافضل الرحمان کی جانب سے بار کونسلز کو آئینی ترمیم کا مسودہ دینے کی تجویز آئی ہے، جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔ آئینی کمیٹی کے اجلاس میں بار کونسلز کے نمائندوں کو بلانا چاہیے۔ مجھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانا ہے اور متعدد مقدمات مجھ پر درج کیے گئے ہیں۔ حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو بیٹھ کر بات کرے، دھونس و جبر نہ کرے۔ شہباز شریف اور محسن نقوی بتائیں کیا وہ جبر و ظلم کررہے ہیں۔ اگر ظلم و جبر میں وہ ملوث نہیں تو چھپے ہاتھ کو عیاں کریں۔
قبل ازیں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی راہداری ضمانت 7 نومبر تک منظور کرلی اور انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیمپئنز ٹرافی 2025: ون ڈے یاٹی20 فارمیٹ ؟
مئی 22, 2024 -
ڈونلڈ ٹرمپ کو نکی ہیلی ریاست میں شکست
فروری 26, 2024 -
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 79واں سنڈیکیٹ اجلاس
اپریل 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔