مولانا فضل الرحمان کے تحفظات سے سو فیصد متفق ہیں :رانا ثناءاللہ

0
165

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءاور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مولانا فضل الرحمان کے خدشات و تحفظات کی تائید کر دی، دھاندلی الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی،مولانا فضل الرحمان کے تحفظات درست ہیں،مولانابہت عزیز ہیں انہیں اپنے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، فضل الرحمان سے کل اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کیلئے حمایت کی درخواست کی، دیکھیں آج مولانافضل الرحمان صاحب آتے ہیں یا نہیں ان کے تحفظات حقیقی ہیں ہم ان کے مؤقف سے 100 فیصد متفق ہیں۔

راناثنااللہ نے مزید کہا کہ ہم مولاناصاحب کو کھونا نہیں چاہتے، فضل الرحمان نے ہماری پہلے بھی رہنمائی کی امید ہے اب بھی کرینگے۔

Leave a reply