مونا لیزا کی شاہکار پینٹنگ کا بڑا راز آشکار

0
39

پاکستان ٹوڈے: خاتون ماہر نے پانچ سو سال بعدشاہکار پینٹنگ کا معماحل کرنے کا دعویٰ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی مصور لیونارڈو ڈاونچی کی پینٹنگ مونا لیزا مصوری کی دنیا میںمقبول ترین اور شاہکار قرار دی جاتی ہے، یہ پینٹنگ 1503 سے 1517 کے درمیانی عرصہ میں بنائی گئی، جس کے بارے میں صدیوں سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس میں دکھائی جانیوالی خاتون کون ہے اور اس کے پیچھے دکھایا گیا مقام کہاں واقع ہے؟۔

کچھ تاریخ دانوں کے مطابق پینٹنگ کا پس منظر خیالی ہے، جبکہ کچھ اسے اٹلی کے مختلف مقامات سے منسلک کرتے ہیں۔حال ہی میں ایک ماہر ارضیات اور تاریخ دان خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کی معروف ترین پینٹنگ کا یہ معمہ حل کر لیا ہے۔این پیزوروسو Ann Pizzorusso نے اپنے دونوں شعبوں کی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مونا لیزا کے پس منظر کے بیشتر فیچر شمالی اٹلی کی مشہور جھیل کومو کے علاقے لیکو Lecco سے ملتے جلتے ہیں۔

خاتون ماہر نے پینٹنگ میں دکھائے جانیوالے پل، پہاڑی سلسلے اور جھیل کا موازنہ اس علاقے کے 14 ویں صدی کے ایزون ویسکونٹی Azzone Visconti پل اور اردگرد کے مقام سے کیا ۔ این پیزوروسو کا کہنا ہے کہ دونوں کی مماثلت ناقابل تردید ہے اور لگتا ہے کہ ہم نے یہ معمہ حل کر لیا ہے، جبکہ یہ پہلے ہی ثابت ہو چکا کہ 500 سال قبل لیونارڈو ڈاونچی اسی علاقے میں مقیم رہے تھے۔

اس سے قبل بھی مونا لیزا کی پینٹنگ کے پس منظر کے حوالے سے مختلف دعوے کیےچکے ، جیسا کہ 2011 میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ پس منظر شمالی اٹلی کے ایک چھوٹے گاؤںبوبیو Bobbio کا ہے ،جبکہ 2023 میں ایک ماہر کا کہنا تھا کہ لیونارڈو ڈاونچی نے اپنی شاہکار پینٹنگ میں اطالوی صوبہ آریزو Arezzo کے ایک پل کو پینٹ کیا۔

لیونارڈو ڈاونچی نے اس پینٹنگ کو فلورنس میں تیار کیا تھا ۔پینٹنگ میں موجود خاتون کی شناخت تو اب تک نہیں ہو سکی، مگر اب لگتا ہے کہ کم از کم پس منظر کا معمہ ضرور حل ہو گیا ہے۔دنیا کی یہ مشہور ترین پینٹنگ پیرس کے لوور Louvre میوزیم میں بلٹ پروف گلاس میں محفوظ کر کے رکھی گئی ہے۔

Leave a reply