
سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی مشکلات بڑھ گئیں، لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔
ایف آئی اے نے مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا جس میں مونس الٰہی سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ ایف آئی اے نے عدالت سے مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے مونس الٰہی اور ضیغم عباس سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
مونس الٰہی اور ضیغم عباس کے وکیل نے جائیدادیں منجمد کرنے سے متعلق دلائل کیلئے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے 20 اگست تک مونس الٰہی اور ضیغم عباس کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ مونس الٰہی کی گرفتاری کیلئے انٹرنیشنل پولیس سے رابطے میں ہیں، انٹر پول مونس الٰہی کے ریڈ نوٹسز جاری کر چکی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق زارا الٰہی پر بھی کک بیکس کے الزامات ہیں، وہ اپنی آمدن بتانے میں ناکام رہی ہیں۔
طلباکیلئے خوشخبری:تمام سٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
فروری 16, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ہیٹی کےساحل پرکشتی میں آتشزدگی،40افرادہلاک
جولائی 20, 2024 -
کیا چیٹ بوٹس مستقبل میں انسان کے دوست بن جائیں گے؟
اگست 28, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














