مون سون بارشوں کاچوتھا سپیل: پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

0
3

مون سون بارشوں کاچوتھا سپیل، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے، لہٰذا متعلقہ اداروں کو سیلابی صوتحال اور لینڈسیلائیڈنگ کے پیش نظر الرٹ رہنےکی ہدایات دی گئی ہیں۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی میں وقفے وقفےسےبارش کاسلسلہ جا ری ہے،لاہور،فیصل آباد،سیالکوٹ کےنشیبی علاقے زیرآب آنےکاخطرہ ہے،مری گلیات،کشمیر،گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخوااورپوٹھوہارمیں شدیدبارش اور طغیانی کاخدشہ ہے،چترال،سوات،شانگلہ،مانسہرہ،دیرمیں شدیدبارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Leave a reply