
بارشیں ہی بارشیں،مون سون بارشوں کا سپیل 17 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ شہرقائدکراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلوداورموسم مرطوب رہےگا،شہرمیں آج ہلکی بارش کاامکان ہے،17جولائی سےنیامغربی سلسلہ کراچی میں داخل ہوگا،نیامغربی سسٹم بارشوں کاسبب بن سکتاہے،جبکہ لاہور شہرمیں آج موسم جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ راولپنڈی،مری ،گلیات،اٹک،گجرات ودیگرعلاقوں میں بارش کاامکان ہے،سیالکوٹ،ساہیوال،جھنگ اورننکانہ صاحب میں بارش متوقع ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔