
مون سون میں بارشیں ہی بارشیں، کہاں کتنی بارش ہوئی؟محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کر دئیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش چکوال میں ہوئی ،جہاں 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی میں 230 ملی میٹر، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 200 ملی میٹر بارش ہوئی، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔اسی طرح گوالمنڈی میں 150 ملی میٹر اور نیو کٹاریاں میں 145 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ مری میں 41 ملی میٹر بارش ہوئی، جس سے لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حافظ آباد میں 44 ملی میٹر،کوٹلی میں 57 ملی میٹر،راولا کوٹ میں 48 ملی میٹر،کاکول میں 36 ملی میٹر، جبکہ بالاکوٹ میں 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران بھی مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران سےحلف لینےکاحکم نامہ جاری
جولائی 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔