مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

0
131

چیف میٹرولوجسٹ لاہور شاہد عباس کا کہنا ہے کہ مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی ، کیونکہ ہمسایہ ملک بھارت میں ابھی مون سون کا آغاز نہیں ہوااور بھارت میں پری مون سون کےاثرات پاکستان پربھی پڑتے ہیں۔ دوسری جانب موسمیاتی ماہرین نے کراچی میں جولائی کے اوائل سے ہی مون سون بارشوں کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 30 جون کو شمالی بحیرہ عرب پر درمیانی شدت کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے، اگر یہ سسٹم بنا تو جولائی کے ابتدائی دنوں میں کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہوسکتی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق پاکستان میں مون سون کا آغاز 27 جون سے 4 جولائی کے درمیان ہو سکتا ہے اور رواں سال کراچی سمیت جنوبی سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

Leave a reply