مون سون کی مزیدبارشوں کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ

0
4

مون سون کی مزیدبارشوں کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ،محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سکردو میں گلیشیرز پھٹنے سے متعلق بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے،جبکہ پنجاب میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں بارش کاامکان ہے،راولپنڈی، مری،گلیات،چکوال،اٹک اورجہلم میں بارش متوقع ہے،گجرات،گوجرانوالہ،حافظ آباداورمنڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی توقع ہے۔جبکہ شیخوپورہ،نارووال،لاہور،قصوراورننکانہ صاحب میں بارش کاامکان ہے، اُدھرسیالکوٹ،اوکاڑہ،میانوالی،فیصل آباد،جھنگ اورچنیوٹ میں بارش متوقع ہے،خوشاب ،ڈیرہ غازی خان،لیہ،بھکر،ٹوبہ ٹیک سنگھ ساہیوال، بہاولپور، پاکپتن،ملتان اورلودھراں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ بارکھان،موسیٰ خیل،ژوب اورخضدارمیں بارش متوقع ہے،آوارآن اور لسبیلہ میں مختلف مقامات پربارش متوقع ہے، تھرپار کر ،عمرکوٹ اورساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اُدھر دیر، چترال،سوات،بونیر،شانگلہ،کوہستان اوربٹگرام میں بارش کاامکان ہے، دوسری جانب مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور،مالاکنڈ،مردان اورصوابی میں بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پشاور،باجوڑ،مہمند،کرم،خیبر،اورکزئی،کوہاٹ اورکرک میں بارش کاامکان ہے،ہنگو،لکی مروت،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان،وزیرستان اورٹانک میں بارش کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

Leave a reply