موٹرویزپولیس ان ایکشن:حدرفتارکی خلاف ورزی پرمقدمات کااندراج جاری

0
67

موٹرویزپولیس ان ایکشن،حدرفتارکی خلاف ورزی پرمقدمات کااندراج جاری ۔
ترجمان موٹرویزپولیس عمران احمدکاکہناہےکہ موٹرویزپرحدرفتارکی خلاف ورزی پرمقدمات کااندراج جاری ہے،مقدمہ 150کلومیٹرسےزائدرفتارپردرج کیاجارہاہے،سینٹرل ریجن میں12گاڑیوں کےخلاف ایف آئی آرزدرج کی جاچکی ہیں۔
ترجمان کامزیدکہناہےکہ لاہورسیالکوٹ موٹروےایم ٹو،تھری،ایم4اورایم فائیوپرکارروائیاں کی گئیں،ڈرائیورکوحراست میں لےکرمقامی پولیس کےحوالے کیاگیا،درج مقدمےمیں غفلت اورتیزرفتارڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئیں۔
عمران احمد کاکہناہےکہ آئی جی موٹروےپولیس رفعت مختارراجہ کی ہدایت پرخصوصی مہم جاری ہے،قومی شاہرات پرمحفوظ سفرموٹروےپولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply