موٹروے پراوور سپیڈ، جرمانے کے ساتھ گاڑی بند اور ڈرائیور پر مقدمہ ہوگا

0
20

موٹرویز پر سفر کرنیوالے ہو جائیں، خبردار،ملک کی اہم شاہراؤں پر اوور سپیڈ سے گاڑی چلانے پر جرمانے کے ساتھ گاڑی بند اور ڈرائیور پر مقدمہ ہوگا۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر جرمانہ ہوگا، اس کے ساتھ تیز رفتار گاڑی بند اور ڈرائیور پر مقدمہ درج ہوگا۔موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت اب تیز رفتار گاڑیوں پر نا صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، بلکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گا۔
آئی جی موٹر وے پولیس نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لیکر 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا تو اس کیخلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
احکامات کے مطابق جو ڈرائیور 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا، اس کی گاڑی بھی بند اور ڈرائیور پر مقدمہ درج کیا جائے گی۔
موٹر وے پولیس نے اس حوالے سے تیز رفتار ڈرائیورز کیخلاف خصوصی مہم بھی شروع کر دی ہے۔ اس مہم کا مقصد عوام کو موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے سے روکنا اور سڑکوں پر حادثات کو کم کرنا ہے۔موٹر وے پر کار کی رفتار کا حد 120 کلو میٹر فی گھنٹہ اور پبلک سروس گاڑیوں کی رفتار کی حد 110 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
آئی جی موٹر وے پولیس نے تمام ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان حدود کا خیال رکھیں، ورنہ انہیں سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Leave a reply