
قومی شاہراہ موٹر وے پر سفر کرنیوالوں کیلئے اہم خبر،مون سون بارش کے پیش نظرٹریول ایڈوائزری جاری،موٹروے پولیس نے مون سون بارش کے پیش نظر اہم قومی شاہراہوں پر سفرکرنیوالے شہریوں اور سیاحوں کیلئےٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دوران بارش پھسلن کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، لہٰذا غیرضروری سفر سےگریزکریں، بارش میں دوران ڈرائیونگ رفتارکم رکھیں،نیز اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں۔گاڑی کی لائٹس اور وائپرز درست حالت میں رکھیں،موبائل فون استعمال ہرگزر نہ کریں اورتوجہ مکمل ڈرائیونگ پررکھیں،پہاڑی علاقوں کی جانب سفر کرنیوالے ڈرائیورز بالخصوص سیاح ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط برتیں اور روڈ پر کھڑے ہونے یا سیلفیز لینے سے اجنتاب کریں۔
قومی شاہراہ پر سفر کے دوران ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں، تاکہ تمام مسافروں کا سفر خوشگوار اور یادگار ثابت ہو اور انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔