موڈیز کا پاکستان پر اعتماد، کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اور آؤٹ لک مستحکم

0
5

عالمی ادارہ موڈیز کا پاکستان پر اعتماد، کریڈٹ ریٹنگ میں بہتر ی کر کے سی ڈبل اے ون کر دی۔
ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کی مقامی اور غیرملکی کرنسی کی سابقہ کریڈٹ ریٹنگ Caa2 تھی، جسے بہتر کر کے Caa1 کر دیا گیا ہے۔موڈیز نے پاکستان کے کریڈٹ آؤٹ لک کو بھی ’’مثبت‘‘ سے تبدیل کر کے’’مستحکم‘‘قرار دیا ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق یہ بہتری پاکستان کی مضبوط ہوتی ہوئی بیرونی مالی پوزیشن اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری معاشی اصلاحات کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔
اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بتدریج اضافہ متوقع ہے، تاہم پاکستان کو اپنی اقتصادی پالیسیوں میں تسلسل کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مالیاتی شراکت داروں کی معاونت کی بھی ضرورت رہے گی۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی راہ پر گامزن ہے، اور جلد ہی ایک عالمی ریٹنگ ایجنسی پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کا اعلان کرے گی۔

Leave a reply