مہنگائی سےستائےعوام کوبجلی کاایک اورجھٹکا

0
26

کراچی والوں کےلئے بجلی کاایک اورجھٹکا،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی کردی۔نیپرانےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نیپرانےکراچی کےلئے بجلی40پیسےفی یونٹ مزیدمہنگی کردی،اضافہ اگست 2024کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاگیا۔نیپرانےکراچی کےلئے بجلی مہنگی کرنےکانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق کےالیکٹرک صارفین سےاضافی وصولیاں جنوری 2025 کےبلزمیں کی جائیں گی،نومبرکےبلزمیں کےای صارفین جون کی ایڈجسٹمنٹ 3.17پیسےفی یونٹ دینگے،دسمبرمیں کےای صارفین جولائی2024 کی ایڈجسٹمنٹ3.03پیسےفی یونٹ دینگے۔
کےالیکٹرک نےاگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 51پیسےفی یونٹ کااضافہ مانگاتھا۔

Leave a reply