مہنگائی سےپریشان عوام کیلئےبُری خبر،بجلی مزیدمہنگی

0
11

نیپرا نے کے الیکٹرک کے سات سالہ جنریشن ٹیرف کی منظوری دے دی ۔نیپرانے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلہ کےمطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے جنریشن ٹیرف کی منظوری ٹیک آر پے کی بنیادوں پر دی ہے۔ ٹیک آر پے کا مطلب بجلی استعمال ہو نہ ہو کیپئسٹی پیمنٹ کرنا پڑےگی ۔
فیصلہ میں کہاگیاکہ ممبر ٹیرف مطہر نیاز رانا نے ٹیک آر پی کی بنیاد پر جنریشن ٹیرف دینے پر اختلافی نوٹ لکھا۔ ممبر ٹیرف نے ایل این جی اور ڈیزل کے پاور پلانٹس پرٹیک آر پے سے اختلاف کیا۔
ممبر ٹیرف مطہر نیاز رانا کاکہناتھاکہ ایل این جی اور ڈیزل کے پلانٹس پر ٹیک آر پے کراچی کےصارفین پر بوجھ پڑے گا۔
فیصلے میں ممبرٹیرف نے ایکوئٹی پر 14 فیصد ڈالر میں منافع کی بھی مخالفت کی،اس منافع کو زائد اورغیر منصفانہ قرار دیا۔
فیصلےمیں لکھاگیاکہ کے الیکٹرک کے جنریشن ٹیرف ڈیزل پر 44.33روپے لیکر 50 روپے 75 پیسے فی یونٹ تک منظوری دی گئی، ایل این جی پر جنریشن ٹیرف 20 روپے 67 پیسے سے 41روپے 75پیسے فی یونٹ تک منظور کرلیےگئے،فرنس آئل پر جنریشن ٹیرف 33روپے 31پیسے سے 34روپے 64پیسے فی یونٹ تک مقرر، گیس پر فی یونٹ جنریشن ٹیرف 6 روپے 83 پیسے سے 9 روپے 62 پیسے تک مقررکردیئے گئے۔
دوسری جانب کراچی کےسواملک کےباقی صارفین کے لیےبجلی سستی ہونےکا امکان ہے،سی پی پی اےنےنیپرامیں بجلی 71پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست دائرکردی،درخواست ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کمی کےلئے دائرکی گئی۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی 30 اکتوبر کوسماعت کرے گی ۔
سی پی پی اے نےدرخواست میں موقف اختیارکیاکہ بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی۔
سی پی پی اےکےمطابق ستمبرمیں12ارب11 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔

Leave a reply