مہنگائی سےپریشان عوام کیلئےبُری خبر: سولرپینلز کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ

مہنگائی سےپریشان عوام کے لئے ایک اوربُری خبر،بجٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ کردیاگیا۔
سستی بجلی کا خواب ٹوٹ گیا۔ حکومت نے بجٹ میں سولر پینلز پر18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر نے کا اعلان کیا جس سے مارکیٹ میں سولر پلیٹس کی قیمت میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔
مہنگی بجلی سے پریشان شہری سولر پینلز لگوا کر بجلی کا بل کم کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے لیکن مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے نے منصوبوں پر پانی پھیر دیاہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پلیٹوں کا ریٹ اتنا زیادہ ہے کہ سمجھ ہی نہیں آ رہی اس سے اچھا ہے بجلی کے بل بھر لیں وہ زیادہ بہتر ہے بجٹ کے بعد تو پلیٹوں کا ریٹ ہی اتنا زیادہ بڑھ گیا ہے، جو سسٹم ہمارا پہلے کبھی 3 ماہ پیچھے چلے جاو 3 ساڑھے تین لاکھ میں لگ رہا تھا اب وہی سسٹم ساڑھے پانچ چھ لاکھ میں لگ رہا ہے ۔
دکاندار کا کہناتھا کہ پینل جس کے پاس موجود پڑے ہیں اول تو وہ دے نہیں رہا اگر دے رہا ہے تو اس کے من مانے نرخ لے رہا ہے جب من مانی قیمت لے گاتواس حساب سے ظاہر ہے ہم نے اپنے ایٹم کو دکان پر پورا کرنا ہوتا ہے تو مجبوراً ہمیں مہنگی لے کر مہنگی بیچنی پڑتی ہے ۔
آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ مارکیٹ میں جو پلیٹ 17ہزار میں دستیاب تھی وہ اس وقت 20 ہزار روپے میں مل رہی ہے۔
قومی بچت سکیموں پرشرح منافع میں کمی
جولائی 3, 2025قیمت میں اضافےکاخدشہ،حکومت کاچینی درآمدکرنےکافیصلہ
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عید سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا
اپریل 2, 2024 -
پی ٹی آ ئی کے گرفتارارکان کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
ستمبر 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔