مہنگائی کیخلاف پنجاب بارکونسل کی ہڑتال

0
103

پنجاب بار کونسل کی کال پر لاہور کی ماتحت عدالتوں کے وکلاء نے جزوی ہڑتال کی۔
پنجاب بار کونسل نے مہنگائی اورسیاسی نمائندگان کی گرفتاری کے خلاف ہڑتال کی کال دی ۔پنجاب بار کونسل نے حکومت کی جانب سے کورٹ فیس میں اضافے کو فوری واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ۔
بارکونسل نےمطالبہ کیاکہ ماڈل ٹاؤن سے سول عدالتوں کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے۔پنجاب بار کونسل نے گزشتہ روز ہڑتال کی کال دی تھی۔
واضح رہےکہ مہنگائی ،بیروزگاری،بجلی بلوں اورآئی پی پیزکےخلاف جماعت اسلامی نےبھی گزشتہ روزسےاسلام آبادمیں دھرنادیاہواہے۔

Leave a reply